the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ نوٹ بندی کو لے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر چن چن کر حملہ بولا۔ عام آدمی پارٹی کی آزاد پور منڈی میں ہوئی ریلی میں دونوں رہنماؤں نے حکومت پر نوٹ بندی کے فیصلے کی آڑ میں بدعنوانی اور گھوٹالے کا الزام لگایا۔ ممتا نے پی ایم مودی کو نشانے پر لیتے ہوئے نوٹ بندی کے فیصلے کو تین دن کے اندر اندر واپس لینے کا الٹی میٹم دیا۔ ممتا کے بعد کیجریوال نے مائیک سنبھالا اور پی ایم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو نشانے پر لیا۔ انہوں نے حکومت پر 8 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام لگایا۔
ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا آپ نے کبھی ملک میں دیکھا ہے؟ گھر گھر میں شور ہے، ہر آدمی رو رہا ہے۔ اچھے دنوں کا وعدہ کر لوگوں کو حکومت رلا رہی ہے۔ نوٹ بندی سے سبزی تک نہیں آ رہی ہے تو کیا لوگ اے ٹی ایم کھائیں گے۔ آدمی سبزی کھائے گا یا ڈائمنڈ اور اے ٹی ایم؟ ملک آگے بڑھنے کی جگہ پیچھے جا رہا ہے۔ پرسوں بولا 4500 روپے اور آج بولا 2000 روپے۔ اس کے دماغ میں کیا ہے؟ کبھی کچھ، کبھی کچھ بولتے ہیں۔ کیا سوچتے ہیں کہ تمام لوگ چور ہیں؟
نو دن میں ملک کو 2 لاکھ 25 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ سب بند کر کے آپ بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔ ہم تو نہیں بھاگ پائیں گے، ہم یہاں ہیں، ہم ملک میں رہیں گے۔ حکومت تین دن میں نوٹ بندی ختم کرے۔ جتنی پلاننگ کرنی ہے کر لو، لیکن یاد رکھو کہ اگر تین دن کے اندر یہ واپس نہیں ہوا تو خیال رکھنا ہم بھی یہیں ہیں۔ ہم بھی پھر چھوڑنے والے نہیں ہیں۔حکومت پلاسٹک اکنامی کے نام پر ملک کو فروخت کرنے میں لگی ہے۔ ہم ڈرتے نہیں لڑتے ہیں، چاہے



تو جیل میں ڈال دو۔ پہلے ایک دن تو جینے دو، پھر 50 دن کی بات کرنا۔ غریب مزدور بھوکے مر رہے ہیں۔ لوگوں کو پی ایم پر اعتماد نہیں ہے۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔
لوگ بھٹک رہے ہیں، بچوں کے لئے دودھ روٹی نہیں مل رہی ہے۔ ہم نے بدعنوانی کے خلاف طویل لڑائی لڑی ہے۔ کانگریس کی حکومت میں میں نے ایک بار 10 دن اور ایک بار 12 دن کا انشن کیا تھا۔ رابرٹ واڈرا کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ بدعنوانی کے خلاف بھوکے لڑ کر ہم نے جان کی بازی لگائی تھی۔ جب جب مودی جی نے اچھا کام کیا ہم نے حمایت کی۔ سوچھ بھارت پر جھاڑو نکال لئے تھے، یوگا ڈے پر ہم نے گھروں کے باہر چٹائی لگا دی تھی۔ سرجیکل اسٹرائک پر ہم نے مودی جی کو ویڈیو پیغام میں مبارکباد دی تھی۔آپ کہتے ہیں کہ بدعنوانی ختم کریں گے۔ لیکن 2000 کے نوٹ سے کرپشن کیسے ختم کرو گے۔ 500 اور 1000 کے نوٹ ختم کرکے کرپشن کیسے ختم ہوگا۔ اور اب 2000 کے نوٹ آ گئے ہیں۔ نوٹ بندی کی آڑ میں گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ دو دو ہزار کے نوٹ کھلے عام فروخت کر رہے ہیں۔ نوٹ بندی سے 8 لاکھ کروڑ کا گھوٹالہ ہوا۔ حکومت صنعت کاروں کے قرض معاف کر رہی ہے۔ وجے مالیا کو حکومت نے بھگا دیا۔ مالیا کو حکومت نے چپکے سے لندن بھگا دیا۔ وزارت خزانہ کے سب سے بڑے افسر نے مجھے رپورٹ دی ہے جسے پڑھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک دن پہلے کیجریوال نے صدر پرنب مکھرجی سے اپیل کی تھی کہ وہ مرکز کو نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کا قدم واپس لینے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کے اقدامات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کرائے جانے کی بھی مانگ کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.